سٹی 42: اسلام آباد کے نجی اسکولوں اور والدین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ۔
پیرا نے نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے لیے نیا نظام متعارف کرا دیا۔ چیئرمین پیرا کا کہنا ہے کہ والدین کو غیر یقینی صورتحال سے نجات ہو گی، تعلیمی تسلسل بغیر رکاوٹ سے جاری رہے گا۔
رجسٹریشن تجدید کے لیے واضح سالانہ شیڈول مقرر کر دیا گیا ہے۔ تعلیمی سیشن سے قبل تمام رجسٹریشن معاملات مکمل ہوں گے۔
نجی اسکولوں کے لیے تین سالہ تجدید کی سہولت ہو گی۔

