کمالیہ(این این آئی)یونیورسٹی آف کمالیہ اور تھل یونیورسٹی بھکر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔یونیورسٹی آف کمالیہ، پاکستان اور تھل یونیورسٹی بھکر، پاکستان کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت یونیورسٹی آف کمالیہ میں طے پائی۔ یہ معاہدہ دونوں اداروں کے درمیان اکیڈمک لنکیجز اور ریسرچ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا۔اس مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں جامعات تعلیم، جدید تحقیق، گرانٹس، لنکیجز اور کمرشلائزیشن کے شعبوں میں باہمی تعاون کریں گی۔ انڈسٹری اور مارکیٹ بیسڈ ریسرچ کے ذریعے نصاب کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے گا۔ کے مطابق دونوں ادارے کانفرنسز، سیمینارز، ورکشاپس، ویبینارز اور ٹریننگ پروگرامز میں مشترکہ شرکت کریں گے۔ فیکلٹی اور طلبہ کے لیے ایکسچینج پروگرامز، انٹرن شپ اور ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ قومی و بین الاقوامی مسائل پر تحقیق اور ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ کو فروغ دیا جا سکے۔اس معاہدے پر یونیورسٹی آف کمالیہ کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب جبکہ تھل یونیورسٹی بھکر کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد نے دستخط کیے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے اس شراکت کو دونوں اداروں کے لیے ایک مثبت اور مستقبل بین قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ تعلیمی معیار اور تحقیقی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری کا باعث بنے گا۔

