اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر تھائی لینڈ کے وزیرِ خارجہ سہاسک فوانگ کیٹ کیو سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور زرعی شعبوں سمیت مختلف میدانوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 برس مکمل ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

