گوادر (این این آئی)گوادر، کنٹریکٹ ٹیچرز فیز IV کی فائنل میرٹ لسٹ جاری، تقرری آرڈرز کی تقسیم 24 جنوری کو ہوگی،تفصیلات کے مطانق گوادر ضلع گوادر میں کنٹریکٹ ٹیچرز فیز IV کے تحت بھرتی ہونے والے اساتذہ کی فائنل میرٹ لسٹ آج جاری کر دی جائے گی۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ میں تقرری آرڈرز کی تقسیم کی تقریب کل بروز ہفتہ 24 جنوری کو گوادر میں منعقد ہوگی۔تقریب گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول گوادر کے ہال میں صبح 11 بجے منعقد کی جائے گی، جس میں ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان نئے منتخب ہونے والے اساتذہ میں تقرری آرڈرز تقسیم کریں گے۔ تقریب میں ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ بلوچستان خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تقرری آرڈرز کی وصولی کے لیے ذاتی طور پر گوادر میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

