سٹی 42 : حکومت نے سکولوں اور کالجوں کی چھٹیوں کے حوالے سے ایک نیا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں سالانہ تعلیمی ایام بڑھا کر 190 دن کرنے کے لیے چھٹیاں کم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے کمیٹی نے سفارش تیار کی ہے، جس کے تحت موسم گرما کی چھٹیاں ڈھائی ماہ سے کم کر کے 6 ہفتے (ڈیڑھ ماہ) کی جائیں گی۔
حکومت کے اس فیصلے کا مقصد طلبہ اور طالبات کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانا اور تعلیمی نصاب کو مکمل کرنا ہے۔ نجی اسکول ایسوسی ایشنز نے بھی اس تجویز کی حمایت کر دی ہے۔

