کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ اپروومنٹ آف لائبریریز با اشتراک لائبری انفارمیشن انوویٹرز کے زیر اہتمام” پہلا کالج لائبریرین سمپوزیم “28 جنوری 2026ءبروز بدھ صبح 9 بجے آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج گارڈن ایسٹ کے آڈیٹوریم میں منعقد کیا جارہا ہے۔تقریب کی صدارت ڈائریکٹر جنرل کالج ایجوکیشن سندھ پروفیسر میر چند اوڈ اورریجنل ڈائریکٹر کالج ایجوکیشن کراچی قاضی ارشد حسین صدیقی کریں گے ۔ اظہار خیال کرنے والوں میںڈاکٹر رئیس احمد صمدانی، نجمہ سلطانہ،محمد یعقوب آرائیں،ڈاکٹر آمنہ خاتون، سیدمنور علی، عامر سبحانی، ڈاکٹر لیاقت علی راہو، ڈاکٹر فرحت حسین اکرام الحق اور دیگر شامل ہیں۔نظامت کے فرائض سینئر چیف لائبریرین آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج فرحین محموداور ربیعہ علی فریدی کریں گی۔

