گوادر،پاک-چین فرینڈ شپ ہسپتال میں تشخیصی بلاک کا افتتاح ہو گیا

گوادر(این این آئی) پاک-چین فرینڈ شپ ہسپتال میں تشخیصی بلاک کا افتتاح کر دیا گیا۔گوادر پرو کے مطابق ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر افان فائق زادہ نے کہا کہ یہ سہولت جون 2024 میں کام شروع کرنے والے اس ہسپتال نے اب تک مفت علاج فراہم کرتے ہوئے روزانہ تقریبا 1100 سے 1200 مریضوں کو آؤٹ پیشنٹ اور ایمرجنسی خدمات کے ذریعے علاج فراہم کیا ہے۔ ہسپتال میں ایمرجنسی کیئر، آئی سی یو، لیبارٹریز، امیجنگ اور آپریشن تھیٹر جیسی سہولیات دستیاب ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ ہسپتال چینی حکومت کی مالی معاونت سے سی پیک کے تحت تعمیر کیا گیا ہے، 150 بیڈز پر مشتمل ہے اور تقریبا 68 ایکڑ پر محیط ہے، اسے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک غیر منافع بخش بنیادوں پر چلا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں بلوچستان کے وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، رکن قومی اسمبلی حاجی ملک شاہ اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل معین الرحمن خان نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں