رابیل سدید : سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر نجی سکولوں میں 10 فیصد طلبہ کو مفت تعلیم دینا لازمی قراردے دیاگیا ۔
حکومت سندھ اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی۔
مفت تعلیم فراہم کرنے کے ثبوت جمع کرانا بھی نجی سکولوں کیلئے لازمی قراردے دیاگیاہے۔
سندھ رائٹ آف چلڈرن ٹو فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ 2013 پر سختی سے عملدرآمد کرواتے ہوئے زیرو فیس داخلوں پر عمل نہ کرنے والےسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی،ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کو ذاتی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

