مظفرآباد(این این آئی)آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقد خصوصی اجلاس میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اپنے خطاب سے پہلے مرحوم صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمد چوہدری کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کروائی۔ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سربراہ وممبر اسمبلی سردار عتیق احمد خان نے فاتحہ خوانی کروائی۔

