بلاول بھٹو زرداری کا خیبر پختونخوا میں 24 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا میں 24 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک سے انتہاپسندی کے خاتمے اور آخری دہشتگرد کا صفایا ہونے تک سْکھ کی سانس نہ لینے کا اعادہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع اورکزئی اور ضلع خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف دو کامیاب کاروائیوں پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جاری کاروائیوں کو قومی عزم و جذبے کا آئینہ دار قرار دیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک سے انتہاپسندی کے خاتمے اور آخری دہشتگرد کا صفایا ہونے تک سْکھ کی سانس نہ لینے کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں