کل تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں ؟ طلبا کے لئے اہم خبر

ویب ڈیسک: پنجاب بھر کے تمام سکول کل شیڈول کے مطابق کھلیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومتِ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر 6 فروری کو لاہور میں بسنت کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا تھا۔ اس فیصلے کا مقصد شہریوں کو بسنت کی تقریبات میں بھرپور اور محفوظ انداز میں شرکت کا موقع فراہم کرنا تھا۔ اس تعطیل کی منظوری صوبائی حکومت نے ضلعی انتظامیہ کی تجویز پر دی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس حوالے سے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پنجاب میں 5 فروری کو یومِ کشمیر کی تعطیل، 6 فروری کو بسنت کی صوبائی تعطیل اور اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کے باعث ایک ساتھ چار دن کا لانگ ویک اینڈ منایا گیا۔ وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی تھی کہ عوام اس وقفے کو آرام، تفریح اور توانائی بحال کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق 5 فروری 2026 کو یومِ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل دی گئی تھی، جس کا اطلاق وفاقی و صوبائی سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں اور بیشتر نجی دفاتر پر ہوا تھا۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

یومِ کشمیر ہر سال کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منایا جاتا ہے، جس کے دوران ملک بھر میں ریلیاں، سیمینارز اور دعائیہ اجتماعات منعقد کیے گئے تاکہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا جا سکے۔ حکام کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں پہلے سے طے تھیں جبکہ بسنت کے باعث لاہور میں جمعہ کی تعطیل کا فیصلہ ٹریفک دباؤ کم کرنے اور سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں