لسبیلہ(بیوروچیف) بلوچستان بھر کی طرح اوتھل میں بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات کا شروع ہوگئے، تفصیلات کے مطابق بلوچستان بھر کی طرح اوتھل میں بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے۔امتحانی مراکز میں نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔مقامی صحافیوں نے امتحانی مرکز کا دورہ کیا جہاں طلبہ و طالبات پُرسکون ماحول میں اپنے پرچے حل کرنے میں مصروف دکھائی دیے۔ امتحانی ہال میں مکمل خاموشی اور نظم و ضبط دیکھنے میں آیا اس موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائیر اینڈ سیکنڈری سکول اوتھل کے سپرنٹنڈنٹ امتحان سینٹر راشد علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ہدایت پر نقل کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کئے گئے ہیں اور امتحانات میں نقل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نقل ایک ناسور ہے جو طالب علم کے مستقبل اور صلاحیتوں کو زنگ آلود کردیتی ہے۔اسی لیے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ اس برائی کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ امتحانی عملے کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ شفاف اور منصفانہ امتحانی ماحول یقینی بنایا جا سکے اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ، اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ فیضان علی سمیت دیگر عملہ بھی موجود تھا اور وہ امتحانی عمل کی نگرانی میں کررہے تھے۔

