پاک چین دوستی انمول تحفہ،دونوں ملکوں کے تعلقات مثالی،بلوچستان میں خوشحالی لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،زانگ زوئی،میجر حمزہ
کوئٹہ(این این آئی)کے ایم سی ایل کے چیئرمین زانگ زوئی، ایف سی170ونگ کے میجر حمزہ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ایک انمول تحفہ ہے دونوں ملکوں کے تعلقات مثالی ہیں جو پاکستان بالخصوص بلوچستان میں خوشحالی لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،کوہ سلطان مائننگ کمپنی علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردارادا کر رہی ہے۔یہ بات انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر سیاہ دک پروجیکٹ کوہ سلطان مائننگ کمپنی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جی ایم یو آنگجون، اسسٹنٹ منیجر کے ایم سی ایل سید جان یوسفزئی،ایڈمن آفیسر طلال خان,ایڈمن آفیسر سہیل ظفر، ایچ آرمنیجر جہانگیر بلوچ ایجباڑی،اکومینڈیشن آفیسر شہزاد نذیر،سہیل ربانی، سیکورٹی آفیسر حسنین گل سنجرانی،سراج احمد، ایف سی 170 ونگ کے میجر حمزہ مختلف گاؤں سے آئے ہوئے کمیونٹی کمیٹی کے قبائلی رہنماء جس میں مشکے چاہ سے خان عبدالرحمن محمدزئی،سلیمان الفت محمدزئی،نوکچاہ سے عبدالسلام محمدزئی، حافظ صلاح الدین محمدزئی،دوربن چاہ سے سید بشیر سید بلانوشی، ہمے ریکوڈک سے ملک سعید اللہ محمدزئی، راجے گوالشٹاپ وادیان تالاپ،وشاپ برائیوک عیسی طاہر و دیگر گاؤں کے رہنماوں اور پروجیکٹ کے آفیسران اور چائنیز منیجمنٹ کے آفیسران بھی موجودتھے۔ اس موقع پر کے ایم سی ایل کے چیئرمین زانگ زوئی، ایف سی170ونگ کے میجر حمزہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی ایک انمول تحفہ ہے دونوں ملکوں کی تعلقات مثالی ہیں جو پاکستان بالخصوص بلوچستان میں خوشحالی لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ہم ایک مشت اور ایک قوت بننے کی ہر حد تک کوشش کرینگے تاکہ ہم مزید دنیا کے سامنے ترقی کی راہ میں گامزن ہوجائیں۔ کوہ سلطان مائننگ کمپنی یہاں کے لوگوں کے دلوں میں محبت پیدا کرنے کی راہ پر گامزن ہے اور ترقی کی منصوبوں پر اہم کردار ادا کرہی ہے قبائلی رہنماؤں اور کمیٹی کے ممبر خان عبدالرحمن محمدزئی،دفعیدار ستار یار محمدزئی و دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے یہی امید ظاہر کی کہ یہاں کے پسماندہ علاقے اسی طرح کے بڑے پروجیکٹ کے زریعے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں یہاں کے غریب آبادی انہی کے انتظار میں ہے تاکہ یہاں کی پسماندگی دور ہوسکے، چاہے روزگار کے حوالے سے ہو یا انفراسٹرکچر سے متعلق ہو یا دیگر ترقیاتی منصوبے ہو آخر میں چائنیز منیجمنٹ نے عید گفٹ کیلئے بڑی تعداد میں راشن تقسیم کیا جو کہ ایک اہم اور نیک کام ہے جس سے کئی علاقوں کے کمیونٹی کے لوگوں کو فائدہ ہوا اور وہ عید گفٹ کی راشن سے مستفید ہویے۔ انہوں نے سیاہ دک پروجیکٹ کوہ سلطان مائننگ کمپنی کا شکریہ ادا کیا جو کہ کام شروع ہونے سے پہلے تمام گاوں قصبوں کو اعتماد میں لیکر ان کے فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں