براق اسکول گوجرہ میں کشمیر فن فیئر کلب اینڈ اسپورٹس گالا کا شاندار انعقاد

مظفراباد : براق اسکول گوجرہ میں کشمیر فن فیئر کلب اینڈ اسپورٹس گالا کا شاندار انعقاد۔طلبہ و طالبات کی تخلیقی، ثقافتی اور اسپورٹس سرگرمیوں نے حاضرین کے دل جیت لیے،، اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد میں شرکت۔تعلیمی شخصیات محمد وجاہت اشرف اعوان ، امتیاز اعوان، شعیب کاظمی، امتیاز نقوی، محمد ثقلین بخاری، سید طارق رشید اور عمر قریشی بھی شریک۔فیسٹیول فنون و کھیل کے فروغ کا سبب،تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کا تسلسل قائم رکھیں گے۔ منیجنگ ڈائریکٹر سید جواد حیدر کااظہارخیال۔تفصیلات کیمطابق براق اسکول گوجرہ میں کشمیر فن فیئر کلب اینڈ اسپورٹس گالا کی ایک رنگا رنگ اور بامقصد تقریب منعقد ہوئی، جس میں تعلیمی، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا۔ تقریب میں اسکول کے طلبہ و طالبات نے مختلف اسٹالز، تخلیقی نمائشوں اور اسپورٹس مقابلوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔تقریب کی میزبانی اسکول انتظامیہ نے کی، جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر سید جواد حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں اور ایسی تقریبات بچوں میں خود اعتمادی، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کو فروغ دیتی ہیں خصوصی مہمانوں میں محمد وجاہت اشرف اعوان (مارک اسکول اینڈ کالج، صدر ایپس کیپیٹل)، امتیاز اعوان (پرنسپل، کے آئی پی ایس انٹرنیشنل پبلک اسکول گوجرہ)، شعیب کاظمی (دی نالج سٹی اسکول لوئر چھتر)، امتیاز نقوی، محمد ثقلین بخاری، سید طارق رشید (صدر ایپس ضلع مظفرآباد) اور عمر قریشی (ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایپس کیپیٹل) شامل تھے۔ اس کے علاوہ بیر اماؤنٹ کالج، کشمیر پبلک اسکول، کشمیر اسکول سسٹم چیلہ بانڈی کے نمائندے، والدین اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔مہمانوں نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فن اور کھیل کے امتزاج سے نہ صرف تعلیمی ماحول خوشگوار بنتا ہے بلکہ بچوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما بھی بہتر ہوتی ہے۔ آخر میں منتظمین نے تمام مہمانوں، اساتذہ اور والدین کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ایسی مثبت سرگرمیوں کے تسلسل کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں