تربت یونیورسٹی میں ایم فل کے پانچ اسکالرز کا اپنے تحقیقی مقالوں کا کامیاب دفاع

تربت (این این آئی) یونیورسٹی آف تربت کے ڈائریکٹوریٹ آف گریجویٹ اسٹڈیز کے زیراہتمام شعبہ بائیو کیمسٹری، کیمسٹری اور انگلش کے ایم فل اسکالرز کے زبانی امتحانات منعقد کیے گئے۔شعبہ بائیو کیمسٹری کے زبانی امتحان کی صدارت فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجزکے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ (تمغہ امتیاز)نے کی، جبکہ شعبہ کیمسٹری کے زبانی امتحان کی صدارت فیکلٹی آف سوشل سائنسزکے ڈین ڈاکٹر محمد طاہر حکیم نے کی۔ اسی طرح شعبہ انگلش کے زبانی امتحان کی صدارت شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر حنیف الرحمن نے کی۔ شعبہ بائیو کیمسٹری میں ایم فل اسکالر ماریہ نور نے کامیابی کے ساتھ اپنے مقالے کا دفاع کیا۔ یونیورسٹی آف لاہور کیایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر منیر احمدنے ان کے تحقیقی کام کا جائزہ لیا۔ یہ تحقیق تربت یونیورسٹی کے شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسزکے لیکچرار ڈاکٹر نجیب اللہ کی زیر نگرانی مکمل کی گئی۔شعبہ کیمسٹری میں ایم فل اسکالرز ماہ جان، سارہ حمید اور ماہین نے بھی کامیابی کے ساتھ اپنے مقالہ جات کا دفاع کیا۔ ان کے مقالہ جات کا جائزہ یونیورسٹی آف چترال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد سفیاد خان اوریونیورسٹی آف لکی مروت کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ثناء اللہ خان نے لیا۔ ان ایم فل اسکالرز نے اپنی تحقیق تربت یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر روح اللہ کی زیر نگرانی مکمل کی۔ شعبہ انگلش کے ایم فل اسکالر زوہا نے بھی کامیابی کے ساتھ اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کیا۔تحقیقی مقالے کے ڈیفنس کے دوران سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سمن صلاح نے ایکسٹرنل ایگزامنر کے فرائض انجام دیئے۔ ایم فل اسکالر نے اپنی تحقیق تربت یونیورسٹی کے شعبہ انگلش کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عدنان ریاض کی زیرنگرانی مکمل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں