پولیو ایک خطرناک اور معذوری کا باعث بننے والی بیماری ہے جس سے بچاؤ صرف ویکسین کے ذریعے ممکن ہے ڈپٹی کمشنر سبی

سبی (رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر کانفرنس ہال میں ماں اور بچے کی صحت کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے ایک اہم ضلعی سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ٬ونگ کمانڈر لہڑی کرنل زبیر٬کرنل نعمان٬ایس ایس پی سبی شاہنواز چاچڑ٬ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قادرہارون٬ڈسٹرکٹ کواڈینیٹر نیوٹریشن پروگرام سبی حاجی خان بلوچ٬ڈسٹرکٹ پولیو آفیسرڈاکٹر صلاح الدین مری٬ڈبلیو ایچ او ایریا انچارج ڈاکٹر احسان بلوچ٬ای پی آئی پروگرام آغا خان ڈسٹرکٹ کواڈینیٹر ارسلان لاشاری٬قبائلی رہنماء میر حبیب الرحمن رند٬ملک اسفند خان سیلاچی٬سعید احمد سیلاچی٬ڈاکٹر سید نور احمد شاہ خجک٬ ملک فقیر محمد مرغزانی٬ ایجوکیشن آفیسر عبدالنبی پیچواہ٬ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، ماہرین صحت، سماجی رہنماؤں , علماء کرام اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد ماں اور بچے کی صحت سے جڑے رویہ جاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنا تھا اس موقع پر غذائیت (Nutrition)، حفاظتی ٹیکہ جات (Immunization)، صفائی و حفظان صحت (WASH) اور ماں و بچے کی صحت (MNCH) جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے پولیو ویکسین کی اہمیت پر خصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک خطرناک اور معذوری کا باعث بننے والی بیماری ہے جس سے بچاؤ صرف ویکسین کے ذریعے ممکن ہے انہوں نے واضح کیا کہ ہر والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے سیمینار میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ معاشرے کے تمام طبقات پولیو مہمات میں بھرپور تعاون کریں اور ٹیموں کے ساتھ مثبت رویہ اختیار کریں مقررین نے کا کہنا تھا عوامی اور علاقائی تعاون کے بغیر پولیو کا خاتمہ ممکن نہیں اس لیے ہر فرد کو اپنی قومی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔آخر میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آگاہی مہم کو عملی اقدامات میں بدلتے ہوئے صحت مند طرز زندگی کو فروغ دیا جائے گا تاکہ آنے والی نسلوں کو محفوظ اور بہتر مستقبل فراہم کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں