اے ای او کو ہر ماہ کم از کم دو بار تمام سکولوں کا دورہ لازمی کرنے کا حکم

محکمہ تعلیم اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے مقررہ تعداد سے کم سکول وزٹس کرنے پرناراض ، پنجاب میں سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے اے ای اوز کو سخت ہدایات جاری کردی گئیں ۔
انرولمنٹ مہم 2026 کی مؤثر نگرانی بھی کرنے کا حکم جاری کیا گیا ۔ ہر اے ای او کو ماہ میں کم از کم دو بار تمام سکولوں کا دورہ لازمی کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔
مانیٹرنگ ایپ کے ذریعے وزٹس کی رپورٹنگ لازمی ہوگی۔اضلاع کی رینکنگ حقیقی مانیٹرنگ کارکردگی کی بنیاد پر ہوگی ۔سکول مانیٹرنگ میں کمی سے کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔
وزٹس کی تعداد اور معیار بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ۔ قواعد کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں