ٹیچنگ اسپتال میں دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد میر چاکر خان ڈومکی نے افتتاح کردیا

سبی(اللہ داد رند) ٹیچنگ اسپتال میں عوام کے لیے صحت کی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں سردار زادہ میر چاکر خان ڈومکی نے دو روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کردیا یہ کیمپ ایم پی اے سبی و صوبائی وزیر صنعت و حرفت سردار کوہیار خان ڈومکی کی خصوصی کاوشوں سے Ummah Welfare Organization Gilgit-Baltistan, International Humanitarian Relief, and Adnan Charitable Trust کی مشترکہ تعاون سے ٹیچنگ اسپتال سبی میں منعقد کیا گیا ہے افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قادر ہارون، میڈیکل سپریڈنٹ ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر جہانزیب بلوچ، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک ڈاکٹر جمال مری، قبائلی معتبر شخصیت بابو دین محمد مرغزانی اور وڈیرہ نبی بخش ڈومکی بھی موجود تھےسردار زادہ میر چاکر خان ڈومکی نے کیمپ کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں موجود مریضوں سے ملاقات کرکے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور ایسے فری میڈیکل کیمپس عوامی خدمت کا بہترین ذریعہ ہیں کیمپ میں آنکھوں کے ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹرز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جہاں اب تک تقریباً 200 مریضوں کا معائنہ کیا جا چکا ہے جبکہ 80 کے قریب مریضوں کے سفید موتیہ کے مفت آپریشن بھی کیے گئے ہیں۔ جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے باعث مریضوں کو بہترین علاج مفت ادویات آنکھوں میں جدید لینس اور مفت عینک بھی دئیے جارہے ہیں علاقہ مکینوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہوسکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں