انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نیا فیچر ’اسٹیٹس آرکائیو‘ متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے ایکسپائر ہونے والے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو ایک نجی آرکائیو میں محفوظ رکھ سکیں گے۔
واٹس ایپ پر اسٹیٹس اپ ڈیٹس عارضی نوعیت کی ہوتی ہیں اور یہ منتخب رابطوں کو 24 گھنٹے تک نظر آتی ہیں اور پھر خود بخود غائب ہو جاتی ہیں۔ اگرچہ یہ سہولت روزمرہ لمحات شیئر کرنے کے لیے مفید ہے، لیکن بعض اوقات اہم یا یادگار اسٹیٹس بھی ہمیشہ کے لیے ضائع ہو جاتے ہیں۔ اسی مسئلے کو حل کرنے کے لیے واٹس ایپ نے یہ نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق اسٹیٹس آرکائیو فیچر اسٹیٹس کی 24 گھنٹے کی مدت ختم ہوتے ہی اسے خودبخود محفوظ کرلے گا۔ یعنی اسٹیٹس مستقل طور پر حذف ہونے کے بجائے ایک پرائیویٹ آرکائیو میں منتقل ہو جائے گا، جس تک صرف اکاؤنٹ کا مالک کو ہی رسائی حاصل ہوگی۔ اس طرح صارفین جب چاہیں اپنے پرانے اسٹیٹس دوبارہ دیکھ سکیں گے۔
یہ فیچر فی الحال کچھ اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے اور جبکہ آنے والے ہفتوں میں اس کی عوامی ریلیز متوقع ہے۔

