بی این پی عوامی خاران کے رہنماؤں کا ممتاز خالد بلوچ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی )بی این پی عوامی کے ضلعی آرگنائزر میر حاجی محمد عظیم بڑیچ۔ ڈپٹی آرگنائزر میر حبیب خان ملازئی۔ جنرل کونسلر و آرگنائزنگ کمیٹی ممبر حاجی محمد یعقوب ساسولی۔ آرگنائزنگ کمیٹی ممبر حافظ علی نواز ملازئی۔ ضلعی ترجمان ٹکری بیبرگ ملازئی و دیگر رہنماوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کے پنجگور کے عظیم شخصیت سابق ڈائریکٹر عوامی انڈومنٹ فنڈ ممتاز خالد بلوچ کے اچانک وفات کا سن کر دلی افسوس ہوا ممتاز خالد بلوچ خوش مزاج اور اچھے اخلاق کے مالک تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت و دکھی انسانیت کی بھلائی کے لیے وقف کر رکھی تھی اور میر اسد اللہ بلوچ کی معاونت اور تعاون سے بلوچستان کے ہزاروں مریضوں کی خدمت کی اور اپنی بے لوث کاوشوں کے ذریعے انسانیت دوستی کی ایک روشن مثال قائم کی ان کی سماجی اور فلاحی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے دعاہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی بخشش اور مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا فرمائے

اپنا تبصرہ بھیجیں