کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار ماہ بی بی کو بینوولنٹ فنڈ کی مد میں 68976 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیا۔درخواست گزار ماہ بی بی نے بتایا کہ انہیں سن 2022 سے بینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی نہیں کی جا رہی تھی۔انہوں نے بینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی کے لیے متعدد بار متعلقہ محکمے کو درخواست دی لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، انہوں نے انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی عدم توجہی اور تاخیر کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کو بینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی جلد کی جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو بینوولنٹ فنڈ کی مد میں 68976 روپے کی ادائیگی کر دی۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

