کوئٹہ(این این آئی) صوبہ کے مختلف علاقوں میں ایک منظم گروہ کی جانب سے بجلی لائنوں اورکھمبوں سے برقی سامان اور کنڈکٹرز چوری کررہے ہیں جس کی وجہ سے متعلقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں تعطل پیداہونے کے علاوہ کیسکوکو مالی طورپر بھی نقصان کاسامناکرناپڑرہاہے۔ اسی طرح 18جولائی اور 19 جولائی کی درمیانی شب کو ڈیرہ مرادجمالی کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے کیسکو ڈیرہ مراد جمالی سب ڈویژن کے11kv ربیع کینال فیڈر سے تقریباً 1250 میٹر کنڈکٹر، 2عدد کراس، 7عدد انسولیٹرزInsulators اور دیگر برقی آلات چوری کرلئے جس کے نتیجے میں 11kvربیع کینال فیڈرسے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔تاہم کیسکوکی جانب سے مذکورہ واقعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں تحریر ی درخواست بھی جمع کرادی گئی۔

