کوئٹہ سریاب روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،دوسرازخمی

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے علاقے گاہی خان چوک سریاب روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے گاہی خان چوک سریاب روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے علی احمد ولد غلام علی قوم لانگو، سکنہ جیکب آبادکو ہلاک جبکہ جبکہ نیاز ولد غلام نبی قوم لانگو، سکنہ شکارپورکو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیاجہاں نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔تھانہ نیوسریاب نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں