سبی (این این آئی)ضمنی انتخابات دستبرداری کا اعلان، لہڑی سبی اتحاد کے امیدوار کا پلڑا بھاری، وارڈ نمبر 20 کے جنرل کونسلر کے امیدوار قادر بخش لونی کی دستبرداری کا اعلان، تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی سبی کے وارڈ نمبر 20 کے ضمنی انتخابات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں جنرل کونسلر کے امیدوار قادر بخش لونی نے سبی لہڑی اتحاد کے امیدوار فرید لاشاری کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیا۔یہ پیش رفت چیف آف خجک و چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے فریقین کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر سردار محمد خان خجک کے ہمراہ میونسپل کمیٹی سبی کے کونسلرز سید آفتاب شاہ، ساجد سولنگی، نصیب اللہ ڈومکی، سلیمان رند اور ظہیر احمد ہانبھی بھی موجود تھے، جو لونی ہاؤس عزیز شہید کالونی سبی پہنچے۔تقریب کے دوران قادر بخش لونی نے باقاعدہ طور پر فرید لاشاری کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے حق میں دستبرداری اختیار کی اس موقع پر میر بشیر خان باروزئی، عرفان جدون، ظفر اقبال خلجی، ثاقب بھٹہ، محمد حیات مغل، چوہدری علی عثمان، فیاض علی سومرو، دانیال خلجی، ثناء اللہ کورائی، ابراہیم یوسفزئی، غلام قادر، نوید احمد قریشی، عرفان احمد چاچڑ، محمد عمر لونی، شہزاد جمال مری، مبعین احمد، حاجی خادم، حافظ شاہنواز سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔

