خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی )ایڈیشنل کمشنر رخشان ڈویژن بادل دشتی کے زیر صدارت کیسکو خاران کے آفیسران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایس ڈی او کیسکو خاران سرفراز احمد بادینی اور گورنمنٹ ریکوری انچارج محمد عارف چنال بھی موجود تھے۔اجلاس میں خاران شہر میں بجلی کی صورتحال اور بجلی کے نظام کو بہتر بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی ایڈیشنل کمشنر نے بجلی چوری اور بل وصولی کے مسائل پر سختی سے کارروائی کرنے کی ہدایت کی انہوں نے پرائیویٹ اور سرکاری ڈیفالٹرز کی فہرست تیار کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جو سرکاری ادارے بل ادا کرنے سے انکار کریں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان کا بجٹ خزانہ سے بند کر دیا جائے گا ایڈیشنل کمشنر بادل دشتی نے کیسکو خاران کے عملے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ان کی حفاظت و سیکیورٹی کو مضبوط کرنے کی ہدایت بھی کی اس موقع پر ایس ڈی او سرفراز احمد بادینی نے سٹی ون میں لوڈ اور یونٹ کوٹے کے مسائل پر بریفنگ دی اور ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اجلاس کے اختتام پر ایڈیشنل کمشنر نے کیسکو حکام کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکمے کو درپیش تمام مسائل سے ان کے دفتر کو بروقت آگاہ رکھیں تاکہ ان کا فوری سدباب کیا جا سکے

