ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ٹریکٹر ٹرالی چھین کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منجھوشوری پولیس تھانے کی حدود گوٹھ غوث بخش کھوسو کے رہایشی عرفان علی ولد پیر بخش سے روپا شاخ کے مقام پر تین مسلح افراد نے ٹریکٹر ٹرالی چھینکر فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

