کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن، وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی کی رہنمائی اور چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ہدایات پر بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کی جانب سے ٹیکس قوانین پر مؤثر عملدرآمد کیلئے انفورسمنٹ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔اسی سلسلے میں آج بالانہ مارکی کو بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ، 2015 کی عدم تعمیل، لازمی رجسٹریشن نہ کروانے اور ٹیکس قوانین کے تحت مقررہ ذمہ داریوں کو پورا نہ کرنے پر سیل کر دیا گیا۔بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ تمام سروس فراہم کنندگان کیلئے بی آر اے کے ساتھ رجسٹریشن، بروقت ریٹرن فائلنگ، واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی، درست سیلز رپورٹنگ اور دیگر قانونی تقاضوں کی پابندی لازمی ہے۔ ان ذمہ داریوں سے غفلت برتنے والے اداروں کے خلاف قانون کے مطابق سیلنگ، بینک اکاؤنٹس کی اٹیچمنٹ، جرمانوں اور دیگر قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔بی آر اے نے تمام کاروباری اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن، ٹیکس قوانین کی مکمل تعمیل اور شفاف کاروباری طریقہ کار کو یقینی بنائیں تاکہ قانونی کارروائی سے بچتے ہوئے بلوچستان کی ترقی اور محصولات میں اضافے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا اثر، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں
- بحیرہ احمر میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کا ہنگامی سگنل، 7700 کوڈ نے تشویش بڑھا دی
- ایران میں اہم تقرری، صدر پزشکیان نے میزائل پروگرام کے تجربہ کار عہدیدار کو وزیر دفاع چن لیا
- امریکی بمبار طیارے برطانوی ایئربیس سے کیوں ہٹائے گئے؟ ٹرمپ نے بڑا انکشاف کردیا
- ایران سے لین دین بند کرو، ورنہ امریکی پابندیوں کیلئے تیار رہو، واشنگٹن کی غیرملکی بینکوں کو وارننگ
- مودی حکومت کے خلاف بھارت میں بڑا احتجاج، راہول گاندھی سمیت کئی رہنماؤں کی گرفتاری و رہائی
- مارکو روبیو اور نیتن یاہو کے دمیان ٹیلی فونک رابطہ، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
- ہمارے خلاف کارروائی کیلئے سرزمین استعمال نہ ہونے دیں، ایران کی خلیجی ممالک کو سخت وارننگ
- ریاست اور خیبر پختونخوا کا بنیادی مسئلہ سیاست نہیں بلکہ دہشت گردی ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری
- اسلام آباد میں ایشیا کا سب سے بڑا سفاری پارک بنانے کا منصوبہ ہے، محسن نقوی

