ڈیرہ مراد جمالی،ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی دو موٹر سائیکل چھین لی گئی مذاحمت کرنے پر فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق حاجی شہر پولیس تھانے کی حدود مین قومی شاہراہ لمجی کے مقام۔پر نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل نقدی چھین لی مذاحمت کرنے پر محمد مراد کلواڑ کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس تھانہ منجھو شوری کی حدود باری موڑ پر مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر ذاکر حسین کھوسو سے موٹر سائیکل نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں