ژوب(این این آئی)ژوب کے علاقے میں دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ژوب کے علاقے تورہ خلہ میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک مکان کی دیوارگرنے سے ملبے تلے دب کرایک بچہ جاں بحق ہوگیا مقامی انتظامیہ نے نعش ملبے تلے سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔

