کوئٹہ : ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نادر خان ایسوٹ نےبی ایچ یوکنگری ، بی ایچ یوراڑہشم اور بی ایچ یو کھجوری کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر آئی ایچ ایچ این کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مجیب الرحمٰن بھی موجود تھے۔دورے کا مقصد بنیادی مراکز صحت میں معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات ، ای پی آئی پروگرام اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔
معائنے کے دوران عملے کی حاضری ،ڈیوٹی کی پابندی اور مراکز میں فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
ای پی آئی سائٹس پرآئی ایل آر کی مینٹیننس ،کولڈ چین سسٹم ،ویکسین اسٹاک ،ویکسین کا ریکارڈ ،مانیٹرنگ چارٹس پرمننٹ رجسٹر اور دیگر متعلقہ دستاویزات کو چیک کیا گیا تاکہ ریکارڈ کی درستگی اور حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
دورے کے اختتام پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تمام ریکارڈ بروقت مکمل رکھا جائے ، آئی ایل آر اور کولڈ چین کی باقاعدہ دیکھ بھال کی جائے ،ویکسین اسٹاک کو مقررہ اصولوں کے مطابق محفوظ رکھا جائے اور معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کی سرگرمیوں میں مزید بہتری لا کر عوام کو معیاری اور بروقت خدمات فراہم کی جائیں۔

