بلوچستان میڈیا فورم کے سینئر رہنما ٬ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے صدرکی مذمت

سیوی(نامہ نگار)بلوچستان میڈیا فورم کے سینئر رہنما ٬ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے صدر میر اللہ داد رند نے قبائلی معتبر اور ہر دلعزیز شخصیت ٬خیرخواہ میر سیف اللہ خان ڈومکی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ نہ صرف ایک معزز قبائلی شخصیت پر حملہ ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش بھی ہے ایسے بزدلانہ حملے کسی صورت قابل برداشت نہیں، ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانا ناگزیر ہے انہوں نے بختیار آباد لہڑی٬ سبی پولیس اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرتے ہوئے حملہ آوروں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ عوام میں پائے جانے والے تشویش اور خوف کا خاتمہ ہو میر اللہ داد رند نے میر سیف اللہ خان ڈومکی کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ اور پاکستان میڈیا فورم کی پوری قیادت میر سیف اللہ خان ڈومکی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں