پسنی (پریس ریلیز) اسسٹنٹ ڈائریکٹر میرین فشریز، شاہزیب صادق کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 29 جولائی سے 5 اگست کے دوران مون سون کی شدید بارشوں اور خراب موسمی حالات کا امکان ہے۔
لہٰذا تحصیل پسنی کے تمام ماہی گیروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس عرصے کے دوران گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔ نیز اپنی کشتیاں، جال اور دیگر ماہی گیری کے آلات محفوظ مقامات پر منتقل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ طوفان یا خراب موسمی صورتحال کے باعث جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہا جا سکے۔

