دالبندین کیلئے میر فیصل جان نوتیزئی نے جدید ڈیجیٹل ایکسرے مشینر اوردیگرضروری طبی سامان فراہم کردیا

دالبندین: دالبندین بابائے چاغی پینل کے رہنما و چیئرمین میر فیصل جان نوتیزئی نے شیخ فہد ہسپتال دالبندین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اقدام کرتے ہوئے مردہ خانہ (مارچری)، جدید ڈیجیٹل ایکسرے مشین اور دیگر ضروری طبی سامان فراہم کر دیا۔فراہم کردہ سامان واہس چیئرمین سردار حفیظ میرانزی، ملک خلیل نوتیزی، برج لعل، میر جلیل سمالانی، پرشوتم لعل اور سردار سرفراز پنجوزی نے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر لونگ خان عیسیٰ زئی کے حوالے کیا۔اس موقع پر فوکل پرسن جواد مینگل، چاغی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر حیدر عاجز، کونسلر اجمل نوتیزی، عارف نوتیزی، بابو صمد نوتیزی، امیر حمزہ ساسولی، ٹھیکیدار سرفراز ریکی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں۔تقریب سے واہس چیئرمین سردار حفیظ میرانزی، ایم ایس ڈاکٹر لونگ خان عیسیٰ زئی اور اقلیتی کونسلر برج لعل نے خطاب کیا۔ مقررین نے چیئرمین میر فیصل جان نوتیزی کے اس عوامی فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مردہ خانہ، جدید ڈیجیٹل ایکسرے مشین اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف شیخ فہد ہسپتال کی استعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ رخشاں ڈویڑن کے عوام کو بھی بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی۔مقررین نے کہا کہ رخشاں ڈویڑن میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا منصوبہ ہے، کیونکہ پورے ڈویڑن میں مردہ خانہ کی سہولت موجود نہیں تھی، جس کے باعث لاوارث اور شناخت نہ ہونے والی میتوں کو محفوظ رکھنے میں مشکلات پیش آتی تھیں۔ اب شیخ فہد ہسپتال دالبندین میں یہ سہولت دستیاب ہونے سے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید ڈیجیٹل ایکسرے مشین کی تنصیب بھی وقت کی اہم ضرورت تھی، جس سے مریضوں کو بروقت اور معیاری تشخیصی سہولیات حاصل ہوں گی۔ مقررین نے اس اہم منصوبے پر چیئرمین میر فیصل جان نوتیزی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی عوامی خدمت کے ایسے منصوبے جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں