کوئٹہ: جمعیت علمائ اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس اور سینئر نائب امیر مولانا خورشیداحمد نے کہا ہے کہ یکم اگست سے تحصیلوں اور یونٹوں کے شروع ہونے والے تنظیمی دورے ضلع کوئٹہ کے ضلعی نظم و نسق اور جماعتی فعالیت کے لیے نہایت نیک شگون ثابت ہوں گے۔ ان دوروں کا بنیادی مقصد جماعت کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا یونٹ سطح پر جماعتی سرگرمیوں کو فعال کرنا کارکنان کے ساتھ رابطے کو مستحکم بنانا اور تنظیمی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنظیمی دوروں کی تکمیل کے بعد ضلع کوئٹہ کے چاروں ٹاؤنز میں عظیم الشان علمائ کنونشنز منعقد کیے جائیں گے جبکہ جمعیت علمائ اسلام میں نئے شامل ہونے والے کارکنان کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ انہیں جماعتی نظم سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماتحت تحصیلوں اور یونٹوں کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ جمعیت علمائ اسلام کا نصب العین ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ ہے اور اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے جماعت کی قیادت اور کارکن ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ اسلام کے مقدس نام پر حاصل کی گئی اس مملکت میں آج بھی اسلامی نظام کے نفاذ کی آرزو تشن? تعبیر ہے۔ موجودہ قومی مسائل، سیاسی بے یقینی، معاشی ابتری اور سماجی بے راہ روی اس امر کی متقاضی ہیں کہ ملک کو ایسی صالح، دیانت دار اور باصلاحیت قیادت میسر آئے جو قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں عوام کی حقیقی رہنمائی کر سکے۔ جمعیت علمائ اسلام ملک و قوم کو ایسی ہی مخلص، دیانت دار اور عوام دوست قیادت فراہم کرنے کی صلاحیت اور عملی وڑن رکھتی ہے۔

