دالبندین اسکول بس کے دستاویزات اور چابیاں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے حوالے

دالبندین: پروجیکٹ ڈائریکٹر علی لہڑی نے ضلع چاغی کے اسکولوں کے لیے فراہم کی جانے والی اسکول بس کے دستاویزات اور چابیاں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوروز خان مسکازئی کے حوالے کر دیں۔ اس موقع پر میر عمران مری، ڈی ڈی او صدرالدین عینی، ہیڈ ماسٹر عمران سنجرانی اور دیگر بھی موجود تھے۔عوامی حلقوں نے سابق چیئرمین سینیٹ و رکن صوبائی اسمبلی چاغی حاجی صادق خان سنجرانی اور سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کاوشوں سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع چاغی کے طلبہ و طالبات کے لیے اسکول بس کی فراہمی یقینی بنائی۔
عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ میر اعجاز خان سنجرانی نے ہمیشہ ضلع چاغی کے طلبہ و طالبات کے لیے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور انہیں سفری سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اسی سلسلے میں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اسکول بس کی فراہمی کی درخواست کی، جس پر وزیراعلیٰ نے بس کی فراہمی یقینی بنائی۔اس موقع پر سابق چیئرمین سینیٹ و رکن صوبائی اسمبلی چاغی حاجی صادق خان سنجرانی اور سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کی تجویز پر اسکول بس کی فراہمی یقینی بنائی، جس سے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم ہوگی اور وہ آسانی سے اسکول پہنچ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ چاغی کا ہر بچہ اور بچی تعلیم حاصل کرکے قابل بنے اور ضلع چاغی ایک تعلیم یافتہ ضلع کے طور پر سامنے آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں