کوہلو(این این آئی) ضلع میں مون سون بارشوں کیلئے پیشگی تیاریاں نہ ہونے سے رواں ماہ سے شروع ہونے والے بارشوں کے باعث عوام کے مشکلات میں اضافے کا خدشہ ہے تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے کوہلو سمیت مشرقی بلوچستان میں رواں سال مون سون بارشوں کا معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے مشرقی بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کو ہے تاہم ضلع کوہلو میں تاحال مون سون بارشوں سے قبل پیشگی حفاظتی اقدامات کیلئے تیاریاں و حکمت عملی نہ ہونے سے ضلع میں ممکنہ مون سون بارشوں کے دوران عوام کے مشکلات اور املاک کے نقصانات کا خدشہ بڑھ گیا ہے ضلع میں میونسپل کمیٹی،محکمہ آپباشی،محکمہ تعمیرات و موصلات کے غیر فعالی کے باعث رواں سال تاحال آبی گزار گاہوں و نالیوں کی صفائی،حفاظتی بندات کی تعمیر،کمزور بندات وڈیمز کی ساختی حالت کے دیکھ بحال وجائزہ، ڈیمز کے سپل ویز کی صفائی،نکاسی آب کے الات،پانی کے بہاؤ کیلئے تجاوزات کی صفائی، میونسپل کمیٹی کے ماہانہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین میں تنخواہوں کی تاخیر،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی کے بنیادی ادویات بلخصوص سانپ کے ا نجکشن کی فراہمی سمیت دیگر بنیادی واہم نوعیت کے اقدامات متعلقہ ذمہ داروں کی جانب سے تاحال نہیں اٹھائے جاسکے ہیں جس سے خدشہ ہے کہ مون سون سیزن کے دوران ممکنہ موسلا دھار بارشوں سے ضلع میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوجائے گا اور عوام کیلئے مشکلات بڑھ جائیں گے دوسری جانب ضلع کوہلو کو سبی و پنجاب سے ملانے والی شاہراہیں بھی خستہ حال ہونے سے آمدورفت کے ذرائع شدید متاثر ہونے کا امکان ہے کوہلو سبی شاہراہ گزشتہ ایک سال سے شدید خستہ حالی کے باعث موسلادھار بارشوں کے دوران لینڈ سلائنڈنگ سے شدید متاثر ہونے کا امکان ہے کوہلو کو سبی سے ملانی والی سڑک گراڈ واڈھ،فاضل شاہ،ریس موڑ،سوناری سمیت مختلف مقامات پر شدید متاثر ہے جس سے ضلع کا سبی ڈویژن سمیت اندرون بلوچستان و سندھ سے مون سون سیزن میں رابطہ کئی ہفتوں تک کٹ سکتا ہے کوہلو کے شہریوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان،چیف سیکرٹری، رکن صوبائی اسمبلی،کمشنر سبی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کوہلو سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع میں ممکنہ مون سون بارشوں کے شروع ہونے سے قبل تمام متعلقہ محکموں کو متحرک کیا جائے تاکہ بروقت حفاظتی اقدامات اٹھائے جاسکے۔

