کوئٹہ میں مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے حضور بخش نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔ مقتول نجی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ بتایا جاتا ہے۔مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں