پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث وفاقی حکومت نے پٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سرکاری و نجی دفاتر میں چار دن کام کی تجویز دی گئی ہے، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کرنے سے نقل و حمل کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں