ڈیرہ مرادجمالی(این این ائی)ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے مسافر کوچ سے سپاری،پان پراگ،غیر ملکی سگریٹ اوردیگر نان کسٹم سامان برآمدکرکے کوچ کو تحویل میں لیکر ڈرائیور سمیت3افراد کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی ڈی ایس پی سٹی سرکل میر غلام سرور مینگل ایس ایچ او روف جمالی انچارج پندرہ مددگار انسپکثر بہادرعلی ڈومکی و بھاری پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر قومی شاہراہ پر کاروائی کرتے اسملنگ کی کوشیش ناکام بنا دی کوئٹہ سے اندرون سندھ جانے والی مسافر کوچ کو روک کر دوران تلاشی کوچ سے 44بوریاں سپاری 14پان پراگ غیرملکی سگریٹ ودیگر مضرصحت نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کرلی گئی جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے پولیس نے کوچ کو تحویل میں لیکر ڈرائیور سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے مذید تحقیقات شروع کردی ہے

