خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی )کمشنر رخشان ڈویژن اسد اللہ کاکڑ کے مبینہ طور پر اغواء کی اطلاعات
تفصیلات کے مطابق خاران کوئٹہ مرکزی شاہراہ پر تعصیل پتکن کے علاقے برشونکی کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کمشنر رخشان ڈویژن اسد اللہ کاکڑ کو مبینہ طور پر اغواء کرکے اپنے ساتھ لے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ۔اسد اللہ کاکڑ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے خاران ارہے تھے۔
وہ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر خاران کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔۔تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کمشنر رخشان ڈویژن کے اغواء کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی
۔واضح رہے کہ کچھ دن پہلے اسی جگہ پر ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو بھی مبینہ طور پر اغوا ہوا جو 12دن کے بعد بازیاب ہوا تھا

