جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات کے لیے 8 بسیں فراہم کرنے کا اعلان کردیاگیا۔
جماعت اسلامی کراچی کے ٹاؤنز کی جانب سے جامعہ کراچی کے طلبہ کے لیے 8 بسیں فراہم کی جائیں گی،فیصلہ اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کی درخواست پر کیاگیاہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن بسوں کی فراہمی کی تقریب میں شرکت کریں گے،اس کے علاوہ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان بھی تقریب میں شریک ہوں گے،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی سید محمد سمیر الحق بھی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔
جامعہ کراچی کو8بسوں کی فراہمی کااعلان جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے طلبہ کی سفری مشکلات کے حل کے لیے کیاگیاہے ۔

