سرکاری سکولوں کی سالانہ شماری 21 سے 31 اکتوبر تک کرنے کا فیصلہ

:پنجاب کے 38 ہزار سرکاری سکولوں میں تعلیمی سال 2026-27 کے لیے سالانہ سکول شماری 21 سے 31 اکتوبر تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلیمنٹیشن یونٹ (پی ایم آئی یو) نے آن لائن تربیتی سیشنز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

جاری شیڈول کے مطابق ماسٹر ٹرینرز کی تربیت 16 اکتوبر کو ہوگی، جبکہ آئی ٹی ٹیچرز، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (اے ای اوز) اور ہیڈ ٹیچرز کے لیے آن لائن تربیتی سیشنز 17 سے 19 اکتوبر تک منعقد کیے جائیں گے۔

ہر تحصیل سے نامزد مرد اور خاتون آئی ٹی ٹیچرز کو ماسٹر ٹرینر بنایا جائے گا۔ سکول شماری کے لیے تمام ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے آئی ٹی ٹیچرز کی تربیت کے ساتھ مساجد مکتب، پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں کے سربراہان کو بھی تربیت دی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق ماڈیول کی تیاری کے لیے 19 اور 20 اکتوبر کو آزمائشی سرگرمی بھی ہوگی۔

متعلقہ حکام نے تمام نامزد افسران اور اساتذہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تربیتی سیشنز میں اپنی شرکت یقینی بنائیں تاکہ سالانہ سکول شماری کا عمل مقررہ وقت میں مکمل کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں