پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن و تجدید کا عمل التواء کا شکار

جنید ریاض: پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن و تجدیدکی مدت 3 سال تک بڑھانے پر کام شروع نہ ہوسکا.

ترجمان ذرئع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے رجسٹریشن کی مدت بڑھانے کیلئے پورٹل اپڈیٹ کرنے کا اعلان کیا تھا،اعلان کے باوجود پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کا پورٹل تاحال اپ ڈیٹ نہ کیا جاسکا۔

پورٹل بند ہونے سے پرائیویٹ سکولوں کی نئی رجسٹریشن اور تجدید کا عمل التواء کا شکار ہے،سکولوں کی رجسٹریشن اور تجدید کا عمل شروع نہ ہونے سےمالکان پریشانی سے دوچار ہیں۔

پرائیویٹ سکولوں نےرجسٹریشن پورٹل فوری اپ ڈیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں