مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ(این این آئی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ ویسٹ اخلاق احمد کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی، ڈرگ کنٹرولر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع کوئٹہ کے تمام بنیادی مراکزِ صحت (BHUs) اور رورل ہیلتھ سینٹرز (RHCs) میں عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور دیگر طبی سہولیات سے متعلق رپورٹس پیش کی گئیں۔ متعلقہ افسران نے مراکزِ صحت کی صورتحال اور درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈرگ کنٹرولر نے رواں ماہ کے دوران کی جانے والی کارروائیوں، خصوصاً غیر رجسٹرڈ ادویات اور کھلے دودھ کے خلاف اقدامات، ضبط شدہ دودھ اور دیگر کارروائیوں سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ ویسٹ اخلاق احمد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کے تمام مراکزِ صحت میں عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔اجلاس میں صحت کی سہولیات کی نگرانی بہتر بنانے اور عوام کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں