:پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیماء) کے ماتحت ہزاروں لائسنسی سکول گزشتہ دو ماہ کے معاوضوں سے محروم ہیں، جس کے باعث سکول انتظامیہ اور اساتذہ کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
سکول مالکان کے مطابق پیماء کی جانب سے اگست اور ستمبر کے واجبات تاحال ادا نہیں کیے جا سکے، جس کے نتیجے میں صوبے بھر کے 4 ہزار 300 لائسنسی سکول مالی بحران کا شکار ہیں۔
ادائیگیوں میں تاخیر کے باعث تقریباً 20 ہزار اساتذہ اور سکول انتظامیہ کو گھریلو اور انتظامی اخراجات پورے کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
سکول مالکان کا کہنا ہے کہ پیماء کے ماتحت سکولوں میں تقریباً 6 لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں، اس لیے بروقت فنڈز کی فراہمی تعلیمی نظام کے تسلسل کے لیے ناگزیر ہے۔
دوسری جانب پیماء حکام کا کہنا ہے کہ لائسنسی سکولوں کو مرحلہ وار ادائیگیوں کا عمل جاری ہے، جبکہ بقایا جات بھی جلد ادا کر دیے جائیں گے۔

