پنجاب کے 800 کالجز،80 یونیورسٹیز میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے وزیر تعلیم کا اہم اقدام سامنے آگیا ۔
وزیر تعلیم کا کالجزاور یونیورسٹیزمیں کرکٹ کے فروغ کیلئے لاہور قلندر کے ساتھ ایم او یو سائن کرلیا گیا ۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا لاہور قلندر کے تعاون سے “ینگ چیمپئنز” کی گرومنگ کی جائے گی، 800کالجوں اور 80 یونیورسٹیوں میں ٹیلنٹ ہٹ کیمپ لگائے جائیں گے۔سکول سپورٹس واپس لائے، ہائیر ایجوکیشن میں بھی آن گراونڈ ٹیلنٹ دیکھنے کو ملے گا ۔ ینگ ٹیلنٹ کو پالش کر کے نیشنل لیول پر متعارف کروانے کی کوشش کر رہے ،ہمارے کھلاڑی دنیا کی ٹیموں میں، دیگر ممالک کے پلئیرز ہماری لیگز میں کھیل رہے ہیں،کھیلتا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے، نوجوانوں کیلئے بھی فریم ورک بنا رہے ہیں۔
بورڈز میں سپورٹس فیسوں کا درست استعمال یقینی بنایا، کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کیں،بورڈز کی سپورٹس فیسوں سے سکولوں میں 10 ہزار سپورٹس کٹ مہیا کیں،ایجوکیشن سسٹم میں سپورٹس کا انقلاب لا رہے ہیں،ہر شعبے میں سپورٹس ڈائریکٹر یا کوچز کی سیٹیں رکھی ہیں، 2سال قبل سپورٹس بحالی کا سفر شروع کیا، آج پی سی بی بھی سکول کرکٹ کی طرف لوٹا۔تعلیمی اداروں میں فٹبال اکیڈمیاں بھی بنائیں گے۔صوبے میں 1000 سکول گراونڈ بحال کی ہیں۔طلباء اور نوجوانوں کو گرومنگ کے مواقع میسر آ رہے ہیں۔آج ہماری مختلف ٹیموں میں شامل 70 فیصد کھلاڑی پبلک سکولوں سے پڑھے ہیں۔
لاہور قلندر کے ساتھ ایم او یو کے بعد ٹیلنٹ پول میں اضافہ ہوگا، منتخب ٹیلنٹ کو بہتر انداز میں شوکیس کرینگے، تمام فارمیٹ میں کھیلنے کا موقع میسر آئے گا۔

