لاہور بورڈ نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور بورڈ نے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

سالانہ امتحانات کے نتائج کے مطابق66 ہزار سے زائد امیدوار ناکام ہو گئےہیں۔

لاہور بورڈ کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 65 ہزار 245 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 99 ہزار 191 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ تقریباً 66 ہزار امیدوار امتحان میں کامیابی حاصل نہ کر سکے۔

نتائج کے مطابق طلبہ کی کامیابی کا تناسب 60 فیصد سے زائد رہا۔

رواں سال بھی گیارہویں جماعت کے نتائج میں لڑکیاں لڑکوں پر سبقت لے گئیں، انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج میں ہر کیٹیگری میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب لڑکوں سے زیادہ رہا۔

ریگولر کالجز میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 65 فیصد جبکہ لڑکوں کا 41 فیصد رہا۔ اس کیٹیگری میں 29 ہزار لڑکیاں کامیاب ہوئیں جبکہ کامیاب لڑکوں کی تعداد 10 ہزار 680 رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں