بلوچستان میں تکنیکی وجوہات اور ضروری مرمتی کام کے باعث کل 29 اکتوبر کو ٹرین آپریشن ایک روز کے لیے معطل کردیاگیا

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں تکنیکی وجوہات اور ضروری مرمتی کام کے باعث کل 29 اکتوبر کو ٹرین آپریشن ایک روز کے لیے معطل کردیا،پشاور کے لئے جعفرایکسپریس کل روانہ نہیں ہوگی، جبکہ سریاب کچلاک جناح پیپلز ٹرین بھی کل نہیں چلے گی۔ریلوے حکام کے مطابق تکنیکی وجوہات اور ضروری مرمتی کام کے باعث کل 29 اکتوبرکو کوئٹہ ڈویڑن کے کوئٹہ سبی اور کوئٹہ چمن سیکشن پر تمام ٹرینوں کی آمدورفت ایک روز کے لیے معطل رہے گی۔پشاور کے لئے جعفرایکسپریس کل پشاور کیلئے روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کل جیکب آباد تک محدود رہے گی ریلوے حکام کے مطابق سریاب کچلاک جناح پیپلز ٹرین بھی کل نہیں چلے گی، ریلوے حکام کے مطابق کل ٹرین بندش کے باعث جعفر ایکسپریس کے متاثرہ تمام مسافروں کو مکمل رقم واپس کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں