کوئٹہ(این این آئی) امیرجماعت اسلامی بلوچستان قائدحق دو تحریک و ایم پی اے گوادرمولاناہدایت الرحمان بلوچ نے ضلعی چیئرمین اکرم فدا اور جنرل سیکریٹری بابر شہزاد کے ہمراہ گزشتہ رات انڈس ہسپتال گوادر کا دورہ کیااور ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں درپیش مشکلات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔دورے کے دوران مولانا نے تنخواہوں کی بندش کے خلاف احتجاج کرنے والے ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈز سے بھی ملاقات کی اور ان کا مؤقف سنا۔ انہوں نے تنخواہوں کے معاملے پر ہسپتال کے ایچ او سی (HOC) سے رابطہ کیا اور تنخواہوں کے اجراء میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی، تاکہ متاثرہ ملازمین کو ان کی تنخواہیں مل سکیں۔قبل ازیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ گوادرسربندن مائیگیروں کی دھرنا گاہ پہنچ گئیجہاں مائیگیروں نے انہیں گلے لگا کر گرم جوشی سے استقبال کیااس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئیجبکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے مائیگیروں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل اور تحفظات سنے۔اس موقع پر یونین کونسل سربندن کے چیئرمین نصیب نوشیروانی،مائیگیر رہنمااور حق دو تحریک کے کارکن بھی موجود تھے، جنہوں نے مائیگیروں کے مسائل اور جاری تنازع کے حل سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ کپر اور سربندن کے مائیگیروں کے درمیان جاری تنازع کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں انشاء اللہ جلد اہم پیش رفت متوقع ہے۔ مائیگیروں کے تحفظات دورو تنازع کو مذاکرات اور باہمی اتفاقِ رائے سے حل کیاجائیگا۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی دھرنا گاہ آمد اور مائیگیروں سے ملاقات کے بعد تنازع کے پرامن حل کے لیے امید پیدا ہوئی ہیتاہم معاملے کی پیش رفت اور حتمی صورتِ حال کل متوقع مذاکرات کے بعد واضح ہوگی۔

