سیشن جج /اسپیشل جج لسبیلہ اوتھل نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کوسز اسنادی

حب (این این آئی) سیشن جج/ اسپیشل جج لسبیلہ اوتھل کی عدالت سے پولیس تھانہ اوتھل ضلع لسبیلہ کے منشیات کے ایک مقدمہ نمبر 74/2025 بجرم زیر CNSA9(1)3E میں ملزم عبدالرحیم ولد حسد خان سکنہ جیکب آباد حال عمر کوٹ سندھ کو جرم ثابت ھونے پر عمر قید اور مبلغ 800000(آٹھ لاکھ) روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ سرکار کی جانب سے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد اعجاز مینگل، سب انسپکٹر محمد عثمان، اسسٹنٹ سب انسپکٹر مجاہد علی، ہیڈکانٹیبل اصغر علی اور کانسٹیبل قاضی عبدالغفور نے مقدمہ کی پیروی کی۔مقدمہ کی تفتیش لسبیلہ پولیس کے سینئر پولیس انسپیکٹر عبدالرشید نے عمل میں لائی تھی۔یاد رہے کہ 2025 میں سب انسپکٹر غلام اکبر شیخCIA انچارج لسبیلہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم کے زیر استعمال ٹریکٹر ٹرالی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں